ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کا ملائیشیا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

شمالی کوریا کا ملائیشیا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

Mon, 06 Mar 2017 21:53:47    S.O. News Service

سیؤل6 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا نے اپنے ہاں ملائیشیا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں دو روز کے اندر اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے پیر کے روز بتایا کہ پیونگ یانگ میں ملائیشیا کے سفیرکوکہہ دیاگیاہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح دس بجے کے بعد کے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر شمالی کوریاسے چلے جائیں۔ اس پیش رفت کی وجہ کمیونسٹ کوریا اور ملائیشیا کے مابین پائی جانے والی وہ کشیدگی ہے، جس کا سبب شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کا ملائیشیا کے ایک ایئر پورٹ پر حالیہ قتل بنا تھا۔ کم جونگ نام بیجنگ سے واپسی کے سفرپرتھے۔
 


Share: